کھیلوں کے مرکزی وزیر وجے گوئل نے گزشتہ دو برسوں کے دوران دہلی میں
ترقیاتی کاموں کے مکمل طور ٹھپ رہنے پر وزیر اعلی اروند کیجریوال سے استعفی
دینے کا مطالبہ کیا ہے۔مسٹر گوئل نے آج انسانی وسائل کے وزیر پرکاش جاوڈیکر کے ساتھ کارپوریشن
انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹ دینے کے لیے صبح کے وقت
لودھی گارڈن میں لوگوں سے رابطہ قائم کیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں سے مل کر ان کے مسائل اور تجاویز معلوم کرنے کا یہ
بہترین طریقہ ہے اور اس دوران عوام کی رائے جان کر ان کے حل میں مدد ملتی
ہے۔